021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جمعہ کابیان لاؤڈاسپیکر پرکرناجس سےدوردورتک آوازپہنچے
57351.4نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

:بعض مسجدوں میں امام صاحب جمعہ کاخطبہ دیتے ہیں توباہر کے لاؤڈاسپیکر کھول دیتے ہیں جس سے محلہ کے اردگردہزاروں فٹ دورتک آوازگونجتی ہے،ایساکرناصحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جمعہ کی تقریرکے لئے اگرباہرکالاؤڈاسپیکراس لئے کھولاجائے کہ گھروں میں خواتین بھی بیان سن لیں تویہ جائزہے،اس میں کوئی حرج نہیں،لیکن مسجد کی انتظامیہ کوچاہئے کہ جمعہ کی نماز اورخطبہ کے دوران بیرونی اسپیکر کی اتنی ہی آواز کھولیں جتنی جمعہ میں شرکت کرنے والے لوگ آسانی سے سن سکیں،اس سے زیادہ اسپیکر کی آوازبلند کرنا،جس سے محلہ کے لوگوں کوتکلیف ہو،جائزنہیں۔
حوالہ جات
"رد المحتارعلی الدرالمختار" 5 / 93: وفي حاشية الحموي عن الإمام الشعراني : أجمع العلماء سلفا وخلفا على استحباب ذكر الجماعة في المساجد وغيرها إلا أن يشوش جهرهم على نائم أو مصل أو قارئ إلخ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب