03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کا خوشبولگاکرگھرسےباہرنکلنا
62515جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

کیا کسی حدیث میں پرفیوم لگانےوالی عورت کوبدکردار کہاگیاہے؟ اگرکسی عورت کےجسم سےکسی وجہ سےبوآرہی ہواوروہ کسی طرح بھی ختم نہ ہواورشوہربھی تنگ ہوتاہوتوکیاوہ خوشبو لگاسکتی ہے؟اگرلگاسکتی ہےتوکون سی خوشبولگانی چاہیے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حدیث شریف میں عورت کو ایک خاص صورت میں خوشبولگانےسےمنع کیا گیا ہے۔حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:جوخاتون خوشبولگائےاورپھروہ لوگوں کےپاس سےاس لیےگزرےتاکہ وہ اس کی خوشبوسونگھیں تووہ زناکارہے۔اس حدیث میں خاص اس نیت سےخوشبولگانےکی مذمت ہے،کیونکہ اس نےغیرمردوں کواپنی طرف متوجہ کیا۔لہذااگرکوئی عورت گھر میں خوشبو لگائےیااپنےشوہرکےلیےلگائےتواس میں کوئی حرج نہیں،بلکہ بہترہے۔
حوالہ جات
روی الإمام النسائی عن الأشعري رضی اللہ عنہ قال:قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: أيما امرأة استعطرت،فمرت على قوم؛ليجدوا من ريحها ،فهي زانية. (سنن النسائی :2/ 153) قال الملا علي بن محمد القاري:«وطيب النساء ما ظهر لونه، وخفي ريحه» : في شرح السنة قال سعد: أراهم حملوا قوله: وطيب النساء على ما إذا أرادت أن تخرج، فأما إذا كانت عند زوجها فلتتطيب بما شاءت. )مرقاة المفاتيح :7/ 2823)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب