021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خیار شرط کی مخصوص صورت کا حکم
60668/57خرید و فروخت کے احکامخرید وفروخت میں اختیار رکھنا

سوال

ایک موبائل بیچا اور تین دن کا اختیار بھی لیاکہ تین دن میں واپس لے سکتا ہوں اور اسکی مارکیٹ قیمت 600 روپے ہے اور ثمن مقرر کر دیا 900 کا، اب وہ مشتری سے گم ہو گیا اور مشتری نے اسکی قیمت دے دی پھر مشتری کو چند دنوں کے بعدموبائل مل گیاجو اپنی پرانی حالت پر نا تھا ،اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں بائع مشتری کو قیمت واپس کرے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکور تفصیل کے مطابق بیع کو نافذ کرنے یا نہ کرنے کا اختیاربائع کا تھا اور مدت خیار میں موبائل جب مشتری کے پاس گم ہوگیا تو اس پر قیمت کی ادائیگی لازم تھی،جو اس نے کردی تھی، لہٰذا بیع فسخ ہوچکی،اس لیےکہ مبیع مدت خیار میں ہلاک ہوجائے تو بیع فسخ ہو جاتی ہےاورمبیع بائع کی اجازت سے مشتری کے قبضے میں ہو تو مشتری پر مبیع کی قیمت لازم ہوجاتی ہے،اب موبائل واپس مل جانے سے مشتری یہ موبائل واپس کرکے ادا کی ہوئی قیمت نہیں لےسکتا،کیوں کہ مشتری ضمان اداکرنے کی وجہ سے موبائل کا مالک بن چکا ہےاور بائع بھی قیمت واپس کرکے طے شدہ ثمن کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ مبیع مدت خیار(یعنی تین دن کے اندر اندر)میں ہلاک ہوئی ہو،البتہ اگر مذکورہ صورت میں مدت خیار گذر گئی تھی جس کی وجہ سے بیع لازم ہو چکی تھی اور اس کے بعد موبائل مشتری کے قبضے میں ہلاک ہوا ہے تو ایسی صورت میں مشتری پر موبائل کی بازاری قیمت کے بجائے طے شدہ ثمن لازم ہوگا ،جو کہ مذکورہ سوال کے مطابق 900 روپے ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 572) (ولا يخرج مبيع عن ملك البائع مع خياره) فقط اتفاقا (فيهلك على المشتري بقيمته) أي بدله ليعم المثلي (إذا قبضه بإذن البائع) يوم قبضه كالمقبوض على سوم الشراء (فإنه بعد بيان الثمن مضمون بالقيمة) بالغة ما بلغت نهر. (قولہ:علی المشتری بقیمتہ) لان البیع ینفسخ بالھلاک؛لانہ کان موقوفا،ولا نفاذ بدون بقاء المحل،فبقی مقبوضا بیدہ علی سوم الشراء وفیہ القیمۃ،کذا فی "الھدایۃ"…واما اذا ھلک فی یدہ بعد المدۃ بلا فسخ فیھا فانہ یھلک بالثمن لسقوط الخیار.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب