021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیاسفر کاارادہ کرنے والاگھر ہی سے قصرشروع کرسکتاہے
60529نماز کا بیانمسافر کی نماز کابیان

سوال

ہمارے گھرمیں معمول ہے کہ سفر پر جانا ہوتوسفرسے پہلے ہی گھر میں قصر کی نمازپڑھ لیتے ہیں اوراس کے بعد سفر شروع کرتے ہیں، اسی طرح سفر سے واپسی آتے ہوئے راستے میں یاا پنے شہر میں داخل ہوکر کسی جگہ مختصر نماز پڑھ لی جاتی ہے اورپھر گھر کی طرف جاتے ہیں تو کیا اس طرح کرنا درست ہے اوراس کاشرعی حکم کیاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آبادی سے نکلنے کے بعدقصر کا وقت شروع ہوتاہے، لہذا سفرکا ارادہ کرنے والے کےلیے آبادی سے نکلنے سے پہلے اپنے گھر،محلےیاشہر میں قصر شروع کردیناجائز نہیں ہے، اسی طرح واپسی پر جس شہر میں رہتاہوں اس کی آبادی شروع ہونے کے بعد قصر کی نماز پڑھناجائز نہیں ہاں اگر سفرمیں قصروالی کوئی نماز قضاء ہوگئی ہو تو پھر اپنے شہر ،گھر کی آبادی میں جب اس کی قضا ء کی جائے گی تو اس میں قصر ہوگا۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 80) وإذا فارق المسافر بيوت المصر صلى ركعتين " لأن الإقامة تتعلق بدخولها فيتعلق السفر بالخروج عنها وفيه الأثر عن علي رضي الله عنه لو جاوزنا هذا الخص لقصرنا "
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب