زید ایک آن لائن قرآن اکیڈمی میں قرآن پڑھاتا ہے بعض اوقات کلاس میں غیر محرم خواتین بھی شامل ہو جاتی ہیں، جو قرآن سیکھنا چاہتی ہیں۔ کیا زید کا اس اکیڈمی میں پڑ ھانا اور اس پر اجرت لینا درست ہے ؟؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے، بہتر یہ ہے کہ صرف آواز سے پڑھائی کی جائے اور پڑھاتے ہوئے کیمرہ (آن لائن ویڈیو کال) استعمال نہ ہو۔ اسی طرح زید کا اس اکیڈمی سے اجرت لینا بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 55)
(قوله ويفتى اليوم بصحتها لتعليم القرآن إلخ) قال في الهداية: وبعض مشايخنا - رحمهم الله تعالى - استحسنوا الاستئجار على تعليم القرآن اليوم لظهور التواني في الأمور الدينية، ففي الامتناع تضييع حفظ القرآن وعليه الفتوى اهـ،