سوال: ہمارے علاقے کی مارکیٹ میں دکان والے یہ کرتے ہیں کہ دکان کے آگے اسٹال لگالیتے ہیں یا دکان کا کاؤنٹر باہر نکال لیتے ہیں جس سے راستہ تنگ ہوجاتا ہے، اور ٹریفک جام ہوجاتاہے۔ اس صورت میں دکان والوں کا ایسا کرنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دکان کے آگے ایسی چیز رکھنا،جس سے آنے جانے والوں کو تنگی ہو، جائز نہیں۔ البتہ اگرراستہ کشادہ ہو اور لوگوں کو تنگی نہ ہوتی ہو تو پھر ایسا کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات
المحيط البرهاني في الفقه النعماني (5 / 398):
فإن أراد الرجل إحداث مظلة في طريق العامة ولا ضرر بالعامة، فالصحيح من مذهب أبي حنيفة: أن لكل واحد من آحاد المسلمين حق المنع وحق الطرح۔