021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سودی قرض لے کر گھر خریدنا
63849.خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

السلام علیکم! میں نے 5سال پہلے گھر خریدنے کے لیے ہاؤس فنانس کمپنی سے پانچ لاکھ روپے کا قرض لیاتھا، جس کی واپسی بیس سال کی آسان قسطوں میں کرنی ہے۔ کل رقم جو مجھے واپس کرنے کے لیے کہا گیا،وہ ساڑھے پندرہ لاکھ روپے ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی درکار ہے کہ کیا اس طرح سودی قرض لے کرگھر خریدنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ صریح سود ہے، اس طرح قرض لے کرگھر خریدنا، جائز نہیں۔ گھر خریدنے کے لیے جو غیر اسلامی طریقے سے قرض لیا اور اس پر سود دیا ، اس کی اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور آئندہ سودی لین دین جیسے قبیح گناہ سے پرہیز کریں۔ ہاؤس فنانسنگ کے حوالےسے آپ کسی غیر سودی بینک میں رجوع کر سکتے ہیں۔
حوالہ جات
المبسوط للسرخسي (30 / 247): قوله تعالى {وأحل الله البيع} [البقرة: 275]
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب