021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لیبریونین
5480اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

کمپنی میں لیبریونین بنانے کے حوالے سے شرعی نقطہ نظر کی وضاحت فرمادیں کہ کیایہ بنانا ضروری ہے ،لیکن اسکو بنانے میں ہمیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر نہ بنائے تو لیبریونین کے ادارہ والے آکر پیسے طلب کرتے ہیں اور غیر قانونی طور پر معاملہ رفع دفع کیا جاتا ہےا ور اگر پیسے نہ دیے جائیں تو بہت نقصان ہوتا ہے ۔ایسی صورت میں لیبریونین کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اِدارہ ‘‘لیبریونین ’’نہ بنائے اورخود ہی ملازمین کے حقوق کا خیال رکھے تو یہ سب سے بہترہے کیونکہ لیبریونین بنا نا شرعاً کو ئی ضروری نہیں، اور جہاں تک غیر قانونی کاروائی کا معاملہ ہے،تو غیر قانونی کاروائی سے حتی الامکان اجتناب کیا جائے ، تاہم اگر کوئی راستہ نہ نکلے تو یونین بنانا جائز بھی ہے،لیکن یونین جائز حدود میں ہی اپنے مفادات کے لئے کام کرسکتی ہے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب