021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گاؤں بوڑی ساغری{شکردرہ کوہاٹ} میں جمعہ کےجوازکی صورت میں دوسرےقریبی گاؤں میں جمعہ کاحکم
70336نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

ہماراعلاقہ شکردرہ تین حصوں پرمشتمل ہے۔

اربن یونین کونسل رولر نمبر 1

یونیل کونسل رولرنمبر 2،ہم رولرنمبر 2 میں رہتےہیں،جس کانام بوڑی ساغری ہے،اوربوڑی ساغری میں دوگاؤں ہیں،ایک نندرکر دوسرا  بوڑی ،ہم نندرکرمیں رہتےہیں۔بوڑی ساغری اربن شکردرہ شہرسےکم ازکم تین یاساڑھے تین کلومیٹر دورہے۔

یہ علاقہ شکردرہ کےمضافات میں شمارہوتاہے،لیکن فاصلہ تین یاساڑھے تین کلومیٹر ہے۔

اورکاغذات کےاعتبارسے یعنی یونین کونسل کےلحاظ سےشکردرہ سے الگ ہے۔

ایک مفتی صاحب نےبوڑی ساغری میں نمازجمعہ کےجوازکافتوی دیاہے،جبکہ وہاں پرصرف ایک دکان ہے،اس کےعلاوہ نہ کوئی بازارہےنہ کوئی ہسپتال نہ کوئی مارکیٹ  وغیرہ،یعنی مذکورہ جگربوڑی ساغری  میں جمعہ کی شرائط میں سےکوئی شرط نہیں  پائی جاتی،اب میں نندرکرمیں رہتاہوں جوکہ بوڑی ساغری کی آخری حدہے،اس کےبعدرولرنمبر2 کاعلاقہ شروع ہوتاہے۔

دوسری بات یہ ہےکہ بوڑی ساغری کی ضروررتیں شکردرہ کےبازارسےپوری ہوتی ہیں،اورلوگ بذریعہ گاڑی 5سے6 منٹ میں بازارپہنچ جاتےہیں۔

تیسری بات یہ کہ شکردرہ کی کچھ اذانیں بھی بوڑی ساغری میں سنائی دیتی ہیں،یونین بننےسےپہلےلوگ بوڑی ساغری کوشکردرہ کاحصہ سمجھتےتھے،اب بھی جن کویونین بننےکامعلوم نہیں وہ اس کواسی کاحصہ سمجھتےہیں۔

بوڑی ساغری میں تقریبا 7 یا8دفعہ الیکشن ہوئےہیں،ہردفعہ  بوڑی ساغری کوالگ یونین اورالگ نمبر دیتےہیں۔

چوتھی بات یہ کہ میرےگاؤں کانام سرکئی ہے،جوکہ بوڑی سےتین یاساڑھے تین کلومیٹر دورہے،ہمارےبعدبھی ایک گاؤں اورہے،جن کانام بڈاسم ہےوہ بھی تقریبا بوڑی سے4 کلومیٹردورہے،بوڑی کےاردگرد تقریبا 6سے7 گاؤں ہیں،ان میں سےبعض آدھےکلومیٹربعض دوکلومیٹراوربعض تین کلومیٹرکےفاصلےپرواقع ہیں،ان سب گاؤں کاقبرستان بھی  ایک ہے،جوکہ بوڑی کےقریب متصل واقع ہے،ہمارےگاؤں والے(سرکی،بڈاسم،نصیبی،اوردیگر گاؤں والے)بوڑی کےراستےبازارجاتےہیں،اورہم سب کاقبرستان ایک ہےکہ بوڑی کےمتصل واقع ہے۔

پچھلےرمضان کے آخری ہفتےہیں جمعہ کی نماز بوڑی میں شروع ہوئی،اورساتھ قبرستان کےساتھ ایک جگہ ہےوہاں پرپچھلےرمضان سےعیدالفطرکی نمازبھی شروع کی گئی ہے،حالانکہ بوڑی میں جمعہ کی 6 یا7 شرائط میں سےکوئی ایک بھی شرط نہیں پائی جاتی ۔

جس مفتی صاحب نےنمازجمعہ کےجوازکافتوی دیاہے،اس نےمذکورہ جگہ کامعائنہ کرکےاس کےبعدجمعہ پڑھنےکی اجازت دی ہے۔یہ مفتی صاحب کوہاٹ ڈسٹرکٹ کے خطیب ہیں،نہ کہ قاضی،کمشنر اورڈپٹی کمشنر۔

اس تفصیل کےبعد درج ذیل سوالات ہیں۔

اگرعلاقہ بوڑی ساغری میں جمعہ کےجوازکافتوی آجاتاہےتوہماراعلاقہ سرکئ جوکہ یہاں سےتین ساڑھےتین کلومیٹردورہے،ان پرنمازجمعہ واجب ہوگی یانہیں اوراس کےعلاوہ جوگاؤں ہیں ان کی کیاصورت ہوگی ؟کیونکہ بعض قریب ہیں اوربعض دور۔

تنقیح:مستفتی کی وضاحت کےمطابقعلاقےکےاکثرعلماء کی رائےیہ ہےکہ گاؤں بوڑی ساغری میں جمعہ جائزنہیں،کیونکہ اس میں شہرکی ضروریات نہیں پائی جاتی۔گاؤں شکردرہ کاباقاعدہ الگ سےبڑاقبرستان موجودہے،بوڑی ساغری کےقریب جوقبرستان ہے،وہ چھوٹاہے،اوراس میں قریب قریب کےمختلف گاؤں کےلوگ وہاں جاکردفناتےہیں۔

 

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بوڑی ساغری کےساتھ ساتھ مذکورہ تمام گاؤں کوالگ طورپردیکھاجائےگا،اگرجمعہ کی شرائط پائی جاتی ہیں توجمعہ جائزہوگاورنہ نہیں۔

سابقہ تفصیل کےمطابق مذکورہ تمام گاؤں میں بظاہرجمعہ کی شرائط نہیں پائی جاتی،کیونکہ نہ تو مصرکی تعریف میں داخل ہیں نہ  قریہ کبیرہ  ہیں،اورنہ ہی شکردرہ کےمضافات میں شمارہوتےہیں،اس لیےان میں بھی جمعہ جائزنہ ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

02/ربیع الاول1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب