73083 | ایمان وعقائد | ایمان و عقائد کے متفرق مسائل |
سوال
کلمہ کفر کی وجہ سےاگرنکاح ٹوٹ گیاہےتواب اس کاشوہراس کواپنےنکاح میں اگرنہیں رکھناچاہتاتوکیااس کےخاوندکےذمہ اپنی بیوی کاحق مہراداء کرناواجب ہےیانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں(اگرمہرابھی تک نہیں دیاتو)شوہرپرسابقہ مہردیناواجب ہے،مرتدہونےکی وجہ سےسابقہ مہرساقط نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
"الدر المختار للحصفكي" 3 / 212:
(وارتداد أحدهما) أي الزوجين (فسخ) فلا ينقص عددا (عاجل) بلا قضاء (فللموطوءة) ولو حكما (كل مهرها) لتأكده به ۔۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
04 /رمضان 1442 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |