03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامی بینک میں سیونگ اکاونٹ کھولنا
85215سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!

مفتی صاحب ! میرا سوال یہ  ہےکہ  کیا میں میزان بینک یا کسی اسلامک بینک میں سیونگ اکاونٹ کھلوا کر اس میں پیسے رکھ کر         جو نفع ملتا ہے،اس کو میں استعمال کر سکتا ہوں ؟ کیا وہ پیسہ  جائز ہے، وہ پیسہ  حرام اورسود کا تو نہیں ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کوئی بھی اسلامی بینک جوغیرسودی طریقوں کی بنیادپرمستندعلمائےکرام کی نگرانی میں معاملات کرتاہے،اس میں آپ   سیونگ اکاونٹ کھول سکتےہیں اور جو نفع ملے اس کو استعمال کرنا جائز ہے،وہ حرام اور سود نہیں ہوگا ۔

حوالہ جات

    (مأخذہ  :التبویب:70427 /633391)

 محمدادریس

دار الافتاءجامعۃ الرشید ،کراچی

/22ربیع الثانی1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن غلام محمد

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب