| 83840 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میری والدہ کہہ رہی ہیں کہ انھوں نے میرے لئے مناسب تعلیم یافتہ شخص کا رشتہ دیکھا ہے تو کیا طلاق سے پہلے نئے شخص سے میں مستقبل میں اپنے بچوں کی تعلیم و پرورش کے بارے میں تمام معاملات طے کر سکتی ہوں؟ میرے والدین بہت غریب ہیں وہ میرا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، میں اس لئے نئے شخص سے پہلے ہی تمام معاملات طے کرنا چاہتی ہوں، تاکہ پہلے شوہر سے طلاق لینے سے پہلے ہی نئے ہونے والے شوہر سے معاملات طے کرلئے جائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسؤلہ میں طلاق سے پہلے دوسرے مرد سے نکاح کے معاملات طے کرناجائزنہیں،طلاق،عدت کے بعداورنکاح سے پہلے معاملات طے کرنے میں حرج نہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچ
۱۱/ذی قعدہ ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


