| 87458 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کارٹون کی ویڈیو شئیر کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اور اس سے ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام ہے؟ کارٹون میں میوزک،کارٹون کی شکل میں لڑکیاں ، لڑکی کی آواز اور کبھی ان لڑکیوں کے کپڑے بہت چھوٹے ہوتے ہیں، کبھی کبھاریہ کارٹون مذاق یا لڑائی جھگڑے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یاد رکھیے اس سب میں ہمارا کام صرف مارکیٹنگ کرنا ہے، جبکہ میوزک اور اس کے علاوہ باقی لین دین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مارکیٹنگ (تشہیر )کے لیے ضروری ہے کہ جس چیز کی تشہیر کی جارہی ہے وہ شرعی اعتبار سے جائزاور حلال ہو ، ناجائز چیز کی مارکیٹنگ سے اجتناب ضروری ہے۔صورت مسئولہ میں بتائے گئے کارٹون میں شرعی مفاسد مثلاً لڑکیوں کی آواز ،چھوٹے کپڑوں میں لڑکیاں اور میوزک وغیرہ پائے جارہے ہیں ، لہٰذا ان چیزوں کے بنانے اور دیکھنے کی طرح ان کی ترویج اور تشہیر بھی شرعاً نا جائز ہے؛ اس لیے ایسے کارٹونو ں کی تشہیر گناہ ہے اور اس کی کمائی بھی ناجائزہوگی۔
حوالہ جات
القرآن الکریم(02/05):
{وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان}
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
14/ذی قعدہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


