021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چھوٹے گاؤں میں جاری شدہ جمعہ کا حکم
80349نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

ایک ایسا گاؤں جہاں جمعہ کی نماز جائز نہیں، لیکن عرصہ دراز سے وہاں جمعہ ہو رہا ہے، اب بند کروانے میں فتنہ کا اندیشہ ہے،تو اب کیا حکم ہے؟ اور وہاں جمعہ کے بعد ظہر کی اپنی اپنی نماز پڑہیں گے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

     یہ مسئلہ چونکہ مجتہدین کے ہاں اختلافی ہے ،لہذا جہاں پہلے سے جمعہ جاری ہو تو خوف فتنہ کی وجہ سے وہاں جمعہ بند نہ کرایا جائے،بلکہ علاقےکےڈی،سی سےجمعہ پڑھنےکاباقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرلیا جائے، اس طرح کرنےسےجمعہ پڑھنا جائزہوجائےگا،البتہ جب تک اس طرح حکومتی اجازت نامہ نہ ملےتوخواص(علماء اور دیندار طبقہ)احتیاطا اپنی ظہر بھی پڑ ھ لیاکریں،عوام کو نہ بتا یا جائے۔(احسن الفتاوی:ج۴،ص۱۲۲)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ذیقعدہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب