021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مقروض کو زکوٰۃ دینے کا حکم
60006/56-4زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

ایک شخص ہے جس کی سرکاری ملازمت ہے۔تنخواہ بھی بہت مناسب ہے ،مگر گھر کے ماہانہ اخراجات کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ بچا نہیں پاتا۔اس شخص نے گھر خریدنے کے لیے قرضہ لیا تھا۔مگر ماہانہ تنخواہ سے اس قرض کی ادائیگی نہیں کر پا رہا ۔کیا ایسے شخص کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر یہ مقروض خود صاحب نصاب نہیں ہے تو ایسے مقروض کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۔زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔
حوالہ جات
الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 137) (ومديون لا يملك نصابا فاضلا عن دينه) وفي الظهيرية: الدفع للمديون أولى منه للفقير.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب