1. چہرے پرداڑھی اگانے کی نیت سے بلیڈ لگانادرست ہے ؟
2. اگرکچھ حصہ داڑھی کاموجود ہے اورباقی خالی ہے تواس کاحکم ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
1. چہرہ پربالوں کااگناقدرت کی طرف سے ہے ،اپنی اختیاری چیزنہیں ،اگربالکل بال نہ اگیں توبندہ گناہگار نہیں ہوگا ،لہذابال اگانے کے لئے استرہ یابلیڈ چہرےپرپھیرنے کی ضرورت نہیں ،لیکن اگربالکل بال نہ اگیں تو بطورعلاج اگراسترہ پھیرنے سے امید ہوکہ داڑھی آجائے گی تو استراپھیرنے کی گنجائش ہے۔(بحوالہ احسن الفتاوی ج 8ص77)
2. اگرداڑھی کاکچھ حصہ موجودہوتواس پربلیڈ پھیرناناجائزوحرام ہے ،داڑھی کاٹنے کاگناہ ہوگا۔