021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جمعہ نکل گیاہوتوظہر انفراداپڑھی جائے ۔
56158نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں؟ ۱۔ایک گاؤں میں چندلوگ جن کاکوئی شرعی عذرنہیں ہے ،جمعہ کی نمازسے رہ گئے ،توکیایہ لوگ اسی مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں؟ ۲۔اسی طرح مسجد کے حدودسے باہربھی یہی لوگ (جوجمعہ سے رہ گئے ہیں )جماعت کرسکتے ہیں یانہیں ؟یااکیلے اکیلے انفرادی نمازاداکرے ؟ ۳۔اسی طرح کوئی شرعی معذورہے یامعذورنہیں ہے ،لیکن ویسے جمعہ پڑھنے نہیں گیاتوکیایہ لوگ گاؤں میں جمعہ کی نماز سے پہلے اپنی انفرادی نماز اداکرسکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۔اگرگاؤں میں جمعہ کی شرائط پوری ہیں اورکسی کاجمعہ رہ جائے توانہیں چاہئے کہ ظہر کی نماز انفرادا پڑھیں،اسی مسجد میں جماعت سے نماز پڑھناجائزنہیں ہے ۔ ۲۔جماعت نہیں کرسکتے،انفراداپڑھیں، چاہے مسجد میں یامسجدسے باہر۔ ۳۔ظہر کی نماز جمعہ کے بعداداکرنی چاہئے ،پہلے اداکرنامکروہے،اسی طرح ظہر کی جماعت بھی مکروہ تحریمی ہے،البتہ ایساگاؤں جہاں جمعہ کی شرائط نہیں پائی جاتیں وہاں ظہر کی نماز اداکرناجائزہے۔
حوالہ جات
"ردالمحتار " 2/157 : وکرہ تحریما لمعذور،اداء ظہر بجماعۃ فی مصر قبل الجمعۃ وبعدہا۔۔۔وکذااہل مصر فاتتہم الجمعۃ فانہم یصلون الظہر بغیراذان ولااقامۃ ولاجماعۃ ۔ "الفقہ الاسلامی وادلتہ" 2/1332 : ویکرہ تحریماصلاۃ الظہر بعدالجمعۃ بجماعۃ ۔ "ردالمحتار" 2/155 : وحرم لمن لاعذرلہ صلاۃ الظہر قبلہافی یومہابمصر،فان فعل ثم ندم وسعی الیہابان انفصل عن باب دارہ والامام فیہابطل ظہرہ ادرکہااولا۔ "المحیط البرھانی" 2/201 : فان ادرکہامع الامام ینتقض ظہرہ عندعلمائناالثلاثۃ رحمہم اللہ حتی لوبطلت الجمعۃ بوجہ ما،کان علیہ اداء الظہر۔ "الھندیہ" 1/76 : ویستحب للمریض والمسافر واہل السجن تاخیرالظہر الی فراغ الامام من الجمعۃ وان لم یؤخریکرہ فی الصحیح۔ "ردالمحتار" 1/767 : قولہ ویستحب للمریض عبارۃ القہستانی المعذوروہی اعم قولہ وکرہ ظاہرقولہ ویستحب ان الکراہۃ تنزیہیۃ نھر،وعلیہ فمافی شرح الدررللشیخ اسمعیل عن المحیط من عدم الکراہۃ اتفاقی محمول علی نفی التحریمیۃ ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب