مسافرپرتوجمعہ واجب نہیں ہے،تبلیغی جماعت والے اکثرجمعہ کے دن سفرپرہوتے ہیں ،توراستے میں یاکسی بستی میں پہنچنے سے پہلے جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے توکیایہ تبلیغی جماعت والے اسی مسجد میں جس میں ابھی ابھی جمعہ ادا ہوچکاہے اپنی ظہر کی جماعت کرسکتے ہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جس مسجد میں جمعہ ہوچکاہے،اسی مسجد میں مسافروں کے لئے ظہر کی نماز باجماعت جائزنہیں،انفرادا نمازپڑھیں گے۔