021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جس جگہ اقامت کی نیت ہووہاں مسجد میں جمعہ ہوجائے تونمازکس طرح اداکرے؟
56158.3نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

کسی بڑی بستی میں بڑی تشکیل ہویعنی 25یا30 دن کی جہاں یہ مسافر شمارنہیں ہوتے ،اوریہ نوعیت پیش آئے یعنی تبلیغی جماعت پہنچنے سے پہلے جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے تویہ تبلیغی جماعت کیسے نمازادا کرے ؟اورمسجد کے حدود میں اداکرے یاحدودسے باہر؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

20،25 دن کی تشیکل پرہوں اورمسجد میں اس وقت پہنچے جب جمعہ ہوچکاہوتواگرقریب میں کوئی مسجد ہوجس میں جمعہ مل سکتاہوتووہاں جمعہ پڑھے ،اوراگرنہ ملے توپھرمسجد میں انفراداظہرکی نمازپڑھیں ،ظہرکی جماعت جائزنہیں ہے ۔
حوالہ جات
.........
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب