021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن خریداری میں خیا ر رؤیت
..خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

آن لائن کپڑا خریدنے کی صورت میں صرف کپڑے کی تصویر دیکھ کر کپڑا خرید لیا جاتا ہے ۔ جب کپڑا کوریئر سروس کے ذریعے وصول ہوجائے اور مشتری کو پسند نہ آئے تو کیا اسے واپس کرنے کا اختیار ہوگا؟ نیز واپسی کی صورت میں کوریئر سروس کے چارجز کس کے ذمہ ہونگے، بائع یا مشتری؟

o

آن لائن کپڑے کی خریداری میں خریدار نے انٹر نیٹ پر تصویر دیکھی اور کپڑا خریدلیا تو جب کپڑا کوریئر سروس کے ذریعے وصول ہوجائے اور مشتری کو پسند نہ آئے تو اسے واپس کرنے کا اختیار ہوگا البتہ واپسی کی صورت میں کوریئر سروس کے چارجز، مشتری کے ذمہ ہونگے۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (3/ 57) من اشترى شيئا لم يره فله الخيار إذا رآه إن شاء أخذه بجميع ثمنه وإن شاء رده سواءرآه على الصفة التي وصفت له أو على خلافها كذا في فتح القدير۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (4/ 599) (لا خارج دار وصحنها) على المفتى به كما مر (أو رؤية دهن في زجاج) لوجود الحائل حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 599) (قوله: لوجود الحائل) فهو لم ير الدهن حقيقة. وفي التحفة: لو نظر في المرآة فرأى المبيع، قالوا لا يسقط خياره؛ لأنه ما رأى عينه بل مثاله حاشية ابن عابدين (4/ 594) ومؤنة رد المبيع بعيب أو بخيار شرط أو رؤية على المشتري الفتاوى الهندية (3/ 61) ومؤنة رد المبيع بعيب أو بخيار شرط أو رؤية على المشتري۔
..

n

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔