اپنے سوتیلے بیٹوں کی ولدیت تبدیل کرواکرولدیت میں اپنانام لکھوانےکاعمل جائزہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
والد کااپنے سوتیلے بیٹوں کی ولدیت تبدیل کرواکرولدیت میں اپنانام لکھوانا دھوکہ اورفریب ہونے کی وجہ سے اورتبدیلی نسب کے سنگین گناہ ہونے کی وجہ سے شرعاناجائزوحرام ہے، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں ،اسی طرح ایک اورحدیث میں ہے کہ اگرکوئی کسی کواس کے سگے باپ کے علاوہ کسی اورکے نام سے منسوب کرے گاتواس پراللہ تعالی ،تمام فرشتوں اورتمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔
حوالہ جات
"صحيح مسلم "1 / 99: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال من حمل علينا السلاح فليس منا ومن غشنا فليس منا۔
"الجمع بين الصحيحين البخاري ومسلم " 1 / 80:
وفي رواية ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا۔