021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مدرسہ کے ایک طالب کادوسرے طالب کے کپڑے مدرسہ کی بجلی استعمال کرکے د ھوکرقیمت وصول کرنے کاحکم
61010جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک طالب علم جامعة الرشیدکی بجلی اورپانی استعمال کرکے دوسرے طالب علم کے لئے کپڑے دھوتاہے اوراس کی قیمت وصول کرتاہے کیایہ اس کے لئے جائزہے؟)جوبجلی اورپانی ہمیں جامعہ کی انتظامیہ فراہم کرتی ہے یہ کاروبارکےلئے تونہیں دیتی ،بلکہ یہ اپنی ضروریات کےلئے دیتی ہے(

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واقفین اورانتظامیہ مدرسہ کی اجازت کے بغیرمدرسہ کی بجلی اورپانی استعمال کرکے دوسرے طالب کے کپڑےدھونے پراجرت وصول کرنادرست نہیں،البتہ اگرمدرسہ انتظامیہ کی طرف سے اجازت ہوتواس صورت میں اپنے عمل کی اجرت وصول کی جاسکتی ہے۔نیز ایسی صورت میں کپڑے دھلوانے والے طالب علم کواس بناءپر مارکیٹ ریٹ سے کم معاوضہ کامطالبہ کرنے کاحق ہے کہ کپڑے دھونےولاطالب علم ذاتی پانی اوربجلی سے کپڑے نہیں دھوتا،بلکہ ادارے کی بجلی اورپانی کواستعمال کرتاہے۔
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب