میری دوسری شادی ہوئی پہلے شوہر سے میری ایک بیٹی ہے ،جس شخص سے شادی ہوئی ہے اس کا پہلی بیوی سے ایک لڑکا ہے لڑکی لڑکا دونوں بالغ ہیں ،اب سوال یہ ہے کیا مذکورہ لڑکا لڑکی کے آپس میں نکاح ہوسکتا ہے ؟ شرعا اس میں کوئی قباحت تو نہیں
قرآن وحدیث کی روشنی جواب مطلوب ہے جزاک اللہ خیرا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ان دونوں میں کوئی حقیقی رشتہ حرمت قائم نہیں ہے اس لئےان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے ۔