مسئلہ ذیل میں شرعی وضاحت مطلوب ہے:
ہم منرل واٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، اب یہ پوچھنا ہے کہ منرل واٹر کا کاروبار حلا ل اور شرعا درست ہے؟ اور شرعا اس کا "واٹر پلانٹ " لگانا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
منرل واٹر کا کاروبار کرنا اور اس کے لیے پلانٹ لگانا شرعا جائز ہے،لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس پانی میں کسی ناجائز چیز کی ملاوٹ نہ ہو۔
حوالہ جات
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (2/ 563)
(وله) أي لصاحب الماء المحرز (بيعه) أي بيع الماء لأنه ملكه بالإحراز
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 306)
وفي المحيط بيع الماء في الحياض والآبار لا يجوز إلا إذا جعله في إناء