بڑی بیوی کابڑابیٹااوربیٹی بھی والدکی وفات کے بعدوفات پاچکےہیں،صرف ایک بیٹاحیات ہے ،اب والدکی وراثت میں چھوٹی بیوی کابیٹااوربیٹی شامل ہوں گے یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
والدکی متروکہ جائیدادمیں اس کی تمام اولاد چاہے ایک بیوی سے ہویاکئی بیویوں سے سب حصہ پانے کے حق دارہیں بشرطیکہ ان کاانتقال والدکےانتقال سے پہلے نہ ہواہو ،لہذاصورت مسئولہ میں دوسری بیوی کی اولاد بھی حصہ پائیں گے۔کسی کوبھی یہ حق نہیں کہ وہ مرحوم کے ترکہ پرتنہاقبضہ کرکے دوسری بیوی کی اولاد کوان کے حصہ سے محروم کردے،ایساکرنے والاشرعا ظالم اورگناہ گارہوگا۔