021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شرکت کا حکم
57783شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

آج سے چند سال قبل ہم دودوستوں نے مل کر آپس میں طے شدہ پیسے ملا کربیک وقت تین بزنس شروع کیے ۔ہم نے یہ طے کیا تھا کہ ہر 12 ماہ بعد آپس میں بیٹھ کر حساب لگائیں گے جو نفع ہوگا وہ ہمارے درمیان تقسیم ہوگا برابر۔5 سال تک تو یہی سلسلہ چلتا رہا ابھی بھی جاری ہے۔مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کہیں اور سے پتہ چلا ہے کہ میرے دوست نے ایک جگہ انویسمنٹ کی اور مجھے نہیں بتایا،اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی وہ خود اکیلا رکھتا رہا ۔ میرا مطالبہ یہ ہے کہ اس نفع میں بھی مجھے شریک کیا جائے کیوں کہ ہم دونوں بزنس پارٹنر ہیں وہ کہتا ہے کہ نہیں ہم صرف اِن تین بزنس میں پارٹنر ہیں،کیا اس کی بات درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ عقد شریعت کی رو سے شرکۃ العقد کہلاتا ہے۔شرکۃ العقد کی دو قسموں میں سے یہ شرکۃ العنان کہلاتاہے۔جواب کی تفصیل درج ذیل ہے۔ (1)اگر آپ کے دوست نے مکمل انویسمنٹ اس دوسرے بزنس میں اپنے پیسوں سے کی ہےتو ایسی صورت میں آپ کو مطالبہ کا کوئی حق حاصل نہ ہو گا۔ (2)آپ کے دوست نے جو طے شدہ بزنس کے علاوہ کسی دوسرے بزنس میں انویسٹمنٹ کی ہے اگر وہ انویسٹمنٹ اس نے آپ کی اجازت کے بغیرمشترک سرمایہ سے کی ہے تو اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوا ہے۔ نیز اس نے جو منافع حاصل کیے ہیں اس میں سے باقی شرکاء کے سرمایہ کے تناسب سے حصہ دینا انہیں ضروری ہے۔ (3)اگر اس نے مشترک سرمایہ سے آپ کی اجازت سے انویسمنٹ کی ہے ،خواہ صراحتاً اجازت ہو یا دلالتاً ،ایسی صورت میں اس سے حاصل شدہ نفع آپ دونوں میں طے شدہ شرح سے تقسیم ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 299) وشرعا (عبارة عن عقد بين المتشاركين في الأصل والربح) جوهرة… (وركنها) أي ماهيتها (الإيجاب والقبول) ولو معنى؛ كما لو دفع له ألفا وقال أخرج مثلها واشتر والربح بيننا(وحكمها الشركة في الربح)… الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 311) (وإما عنان) بالكسر وتفتح (إن تضمنت وكالة فقط) بيان لشرطها (فتصح من أهل التوكيل) كصبي ومعتوه يعقل البيع (وإن لم يكن أهلا للكفالة) لكونها لا تقتضي الكفالة بل الوكالة… (و) لذا (تصح) عاماوخاصا ومطلقا ومؤقتا و (مع التفاضل في المال دون الربح وعكسه، وببعض المال دون بعض، وبخلاف الجنس كدنانير) من أحدهما (ودراهم من الآخر، و) بخلاف الوصف كبيض وسود… (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 99)المکتبۃ الشاملۃ) " والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه." (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (7/ 148) المکتبۃ الشاملۃ) "(وأما) شرط وجوب الرد فقيام المغصوب في يد الغاصب حتى لو هلك في يده أو استهلك صورة ومعنى، أو معنى لا صورة، ينتقل الحكم من الرد إلى الضمان؛ لأن الهالك لا يحتمل الرد." الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 317) (لا) يملك الشريك (الشركة) إلا بإذن شريكه جوهرة. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 320) (ويضمن بالتعدي) وهذا حكم الأمانات… (كما يضمن الشريك) عنانا أو مفاوضة بحر. مجلة الأحكام العدلية (ص: 274) المادة (1421) إذا خرج المضارب عن مأذونيته وخالف الشرط يكون غاصبا وفي هذا الحال يعود الربح والخسارة في بيع وشراء المضارب عليه , وإذا تلف مال المضاربة يكون ضامنا.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب