میں سیدحکیم شاہ ولدمحمددین شاہ کی والدہ کواپنے والدکی وراثت میں زمین ملی تھی،وہ سرکارنےخریدلی،اس اراضی میں ایک بھائی اورپانچ بہنیں شامل ہیں،ان میں سے ایک بڑی بہن کاانتقال والدین کی موجودگی میں ہوا،کیااس جائیدادمیں اس بہن کی اولادکایااس کے شوہرکاکوئی حصہ بنتاہے یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ترکہ میں شرعی طورپرمیت کےان ورثہ کاحصہ ہوتاہےجومورث کی موت کےوقت زندہ ہوں،ورثہ میں سے جس کاانتقال مورث کے انتقال سے پہلے ہوجائےاس کایااس کی اولادکااس کے ترکہ میں کوئی حصہ نہیں ،لہذامذکورہ صورت میں والدین سے پہلےوفات پانے والی بہن کے شوہراوراس کی اولادکااس کے والدین کے ترکہ میں حصےکے مطالبہ کاشرعاکوئی حق نہیں۔