ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی
سوال
زکواۃ سے متعلق میرا ایک سوال ہے کہ کیا اپنے ذاتی استعمال میں موجود چیزوں کی زکواۃ دی جاتی ہے، جیسے کہ ذاتی استعمال کی گاڑی، کمپیوٹر، مہنگے موبائیل فون وغیرہ ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ذاتی استعمال میں موجود اشیاء پر شرعا زکوۃ لازم نہیں ہے،لہذا مذکورہ سوال میں ذاتی استعمال کی اشیاء مثلا گاڑی، کمپیوٹر، مہنگے موبائل فون وغیرہ میں زکوۃ نہیں ہے۔
حوالہ جات
قال ابن عابدین :
"أن المراد من قوله: وفارغ عن حاجته الأصلية ما كان نصابا من النقدين أو أحدهما فارغا عن الصرف إلى تلك الحوائج، لكن كلام الهداية مشعر بأن المراد به نفس الحوائج، فإنه قال: وليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة؛ لأنها مشغولة بحاجته الأصلية وليست بنامية. اهـ"
حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 262)