مردمیت کوجنازہ سے پہلے عورتوں کے مجمع میں رکھنااورغیرمحرم عورت کادیکھناکیساہے؟
o
۔
o
جیساکہ زندگی میں اجنبی مردکاچہرہ دیکھناعورتوں کے لئے ممنوع ہے،اسی طرح مرنے کے بعد بھی غیرمحرم عورت کے لئے جائزنہیں کہ وہ کسی اجنبی مردکاچہرہ دیکھے۔
میت کومجمع میں رکھنااورلوگوں کومنہ دکھانےکی شرعا گنجائش توہے،لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ کوئی کام خلاف شرع نہ ہو،اس لئے حتی الامکان کوشش کرنی چاہئے کہ غیرمحرم عورتیں نہ دیکھیں
حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" 43 / 434:
ولا بأس بأن يرفع ستر الميت ليرى وجهه وإنما يكره ذلك بعد الدفن كذا في القنية۔