03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سفرمیں امام ضامن باندھنا،قرآن پاک کے سایہ میں رخصتی کرنا
59041.2 جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

:کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں: ۱۔دوران سفر یاقبل ازسفر بعض لوگ امام ضامن باندھتے ہیں( تاکہ سفروغیرہ امن اورحفاظت سے پوراہو؟ ۲۔بعض لوگ سفرجاتے ہوئے قرآن پاک ہاتھ میں پکڑواکراس کے نیچے سے اوربعض لوگ چادر یارومال میں قرآن پاک پکڑواکر اس کے نیچے سے گزرتے ہیں اس خیال اورعقیدہ سے کہ قرآن پاک ہماراسفر بخیروخوبی پوراکرے۔ ۳۔بعض لوگ دلہن کورخصتی کے وقت اوربعض لوگ سسرال کے گھرپہنچنے کے بعد دلہن کوقرآن پاک کے نیچے سے گزارتے ہیں تاکہ خیروبرکت قرآن پاک سے حاصل ہو۔ کیاسفر میں امام ضامن،یاقرآن پاک کے نیچے سے گزرنایادلہن کورخصتی یاسسرال پہنچنے پرقرآن پاک کے نیچے سے گزارنا،امن حفاظت اوربرکت کے حصول کے لئے جائزہے یانہیں؟اس میں شرک کاگناہ تونہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔اسلام کاسب سے اہم اوربنیادی عقیدہ توحید اوراللہ کوایک مانناہے،اللہ کوایک ماننے کامطلب یہ نہیں کہ صرف زبان سےاللہ کے ایک ہونے کااقرارکرلیاجائے،بلکہ اللہ کوایک ماننے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انسان اس بات کایقین رکھے کہ صرف اللہ ہی کی ذات نفع نقصان پہنچاسکتی ہے،دنیاکی بڑی سے بڑی ہستی بھی وہ فائدہ نہیں پہنچاسکتی جوخداکومنظورنہ ہو،اوراگراللہ کی طرف سے کوئی نقصان اورآزمائش ہی مقدرہوتوکوئی ولی،پیر اورامام توکجانبی اورپیغمبر بھی اس سے بچانہیں سکتا،اس لئے امام ضامن وغیرہ باندھنااسلامی مزاج اورعقیدہ توحید کے منافی ہے،بلکہ کہاجاسکتاہے کہ مشرکانہ عمل ہے ،اس سے خوب اجتناب کرناچاہئے۔ ۲۔اسی طرح قرآن کریم کوپکڑواکر نیچے سے گزارنااس خیال اورعقیدہ سے ہوکہ قرآن پاک ہماراسفربخیروخوبی پوراکرے گاتویہ بھی اسلامی تعلیمات کے یکسرمنافی اورایک بے بنیادرسم ہے،اس لئے اس سے بچنابھی لازم ہےچاہئے،البتہ صرف قرآن کے ادب واحترام اوربرکت مقصدہوتوکوئی مضایقہ نہیں،لیکن چونکہ عام طورپر یہ رسم انہی شرکیہ عقائد کی وجہ سے ہوتی ہے،اس لئے اس طرح کرناجائزنہ ہوگا۔ ۳۔دلہن کی رخصتی کے وقت قرآن کے نیچے سے گزارنابھی چونکہ محض ایک رسم ورواج کے طورپرہوتاہے شرعااس کی کوئی حیثیت نہیں،اورشادی کے موقع پرباقی جودین کے احکامات پامال ہوتے ہیں،ان کودیکھاجائے توکسی طورپریہ نہیں لگتاکہ یہ برکت حاصل کرنے کے لئے قرآن کے نیچے سے گزاراجارہاہے،بلکہ اس میں تومزید قرآن کی بے ادبی اوربے احترامی ہے کہ قرآن کے نیچے سے عورت کوبے پردہ سب کے سامنے گزاراجاتاہے،اس لئے حتی الامکان اس سے اجتناب کرنالازم ہے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب