021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دوسرے کے نام جائیداد خریدنے کا حکم
57357خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو اپنے سرمایہ سے تجارت کرائی اور ایک دکان بھی اس کے نام پر خرید کر دی، لیکن میرا ارادہ اس کو دکان کا مالک بنانا نہیں تھا، بلکہ اپنی ایک مصلحت کی وجہ سے میں ایسا کرنے پر مجبور تھا اور کچھ عرصہ بعد میں کاروبار کو اپنے بیٹے کے نام سے ہٹاکر اپنے نام پر کردیا اور میرا بیٹا ملازم کی حیثیت سے میرے کاروبار میں کام کرتا ہے تو میرے بیٹے کے نام سے خریدی ہوئی دکان کس کی ملکیت میں ہوگی۔ میرے بیٹے کی یا میری ملکیت میں ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں باپ نے اپنے لیے دکان خریدی ہے اور بیٹے سے اس کا اظہار کیا کہ میں دکان اپنے لیے خریدرہا ہوں لیکن کسی مصلحت سےتیرے نام پر خریدتا ہوں، دکان پر ملکیت کا کوئی سبب بیٹے کے حق میں نہیں پایا گیا، چنانچہ اس دکان کا مالک باپ ہوگا۔
حوالہ جات
"وفي الشرع مبادلة المال المتقوم بالمال المتقوم تمليكا وتملكا" (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي4/2 ط:المطبعۃ الکبری الامیریۃ) "اعلم أن أسباب الملك ثلاثة: ناقل كبيع وهبة وخلافة كإرث وأصالة، وهو الاستيلاء حقيقة بوضع اليد أو حكما بالتهيئة كنصب الصيد لا لجفاف على المباح الخالي عن مالك، فلو استولى في مفازة على حطب غيره لم يملكه ولم يحل للمقلش ما يجده بلا تعريف، وتمام التفريع في المطولات." (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)6/463 ط:دار الفکر بیروت) "المادة (1678) الملك المطلق هو الذي لم يقيد بأحد أسباب الملك كالإرث والشراء وأما الملك الذي يقيد بأحد هذه الأسباب فيقال له: الملك بسبب." (مجلة الأحكام العدلية (ص: 338)ط:نور محمد) "وفي الشرع: (مبادلة مال بمال) أي على وجه التمليك (بتراض) لقوله تعالى: {إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم}." (شرح الوقاية لعلي الحنفي4/67) "أسباب الملك هي العقود الموجبة لنقل العين من مالك إلى آخر كبيع أو هبة أو وصية والميراث ووضع اليد على الشيء الذي لا مالك له والشفعة." (مرشد الحيران إلى معرفة أحوال الإنسان (ص: 13)ط:المطبعۃ الکبری الامیریۃ)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد کامران

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب