021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترکہ میراث میں کسی ایک وارث کا کسی کے لیے وصیت کرنا
59074 وصیت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میرے والدِ محترم صاحب کا دو سال قبل انتقال ہوگیا ہے، ورثاء میں مرحوم کی زوجہ ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ میری ایک بیوی م کو طلاق ہوگئی ہے، اس سے میرا ایک بیٹا ہے۔ میں نے دوسری شادی کی، اس سے بھی ایک بیٹا ہے )ار (۔ ہم تین منزلہ مکان میں رہتے ہیں، میری والدہ یہ وصیت کرنا چاہتی ہے کہ ہماری تین منزلہ مکان میں سے سیکنڈ فلور کا کرایہ میرے بیٹے انس کو ملے؛ اس لیے کہ انس کی اپنی والدہ مطلقہ ہوکر گھر سے چلی گئی ہے ، اس رقم سے انس کے اخراجات پورے ہوں گے۔ تنقیح: سائل نے فون پر بتایا کہ مذکورہ بالا مکان ہمارے مرحوم والد صاحب کا تھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالا مکان چونکہ آپ کے والد صاحب کے ترکہ میں شامل ہے، اور اس میں ان کے تمام ورثاء کا حق ہے، اس لیے والد صاحب کی میراث تقسیم ہونے سے پہلے ہی آپ کی والدہ محترمہ کا آپ کے بیٹے (انس) کے لیے اس مکان کے دوسرے فلور کے کرایہ کی وصیت کرنا درست نہیں ہے۔البتہ اگر اس مکان کو شریعت کے مطابق آپ کے مرحوم والد صاحب کے تمام ورثاء کے درمیان تقسیم کیا جائے تو اس کے بعد آپ کی والدہ صاحبہ صرف اپنے حصےمیں سے اور وہ بھی صرف اُس حصے کے ایک تہائی کے بقدرکی اپنے پوتے کے لیے وصیت کرسکتی ہے۔

حوالہ جات
الفتاوی الہندیۃ ) 6/90( وشرطہا کون الموصی اھلاً للتملیک.

عبداللہ ولی

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

25/10/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے