ہمارے علاقے میں لوگ بارش کے لئےدعااس طرح کرتے ہیں کہ مسجدکے چاروں کونوں میں اذان دی جاتی ہے،اس کاشرعی حکم کیاہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ارش کےحصول کے لئے مسنون طریقہ استغفار ،دعااورنمازاستسقاء ہے، اس لئے بارش کے حصول کے لئےانہی طریقوں میں سے کوئی طریقہ اختیارکرناچاہییے،اس کے علاوہ بارش کی طلب کےلئے کوئی ایساطریقہ اختیارکرناجس کاذکرقرآن وحدیث میں نہیں ،درست نہیں ،لہذاسوال میں ذکرکردہ طریقہ سے احترازلازم ہے۔