021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لوگوں کی گزرگاہ /راستہ میں سوزوکی اسٹینڈ بنانا
60142اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

ایک شخص نے شہر میں سڑک کے کنارے پر ایک سوزوکی اسٹینڈ بنایا ہے،جہاں وہ مختلف گاڑیوں کو ترتیب سے کھڑا کرواتا ہےاور باری باری وہ ان کو روانہ کرتا ہے،اپنے اس عمل پر گاڑیوں والوں سے وہ پیسے لیتا ہے،اس کے اس طرح کرنے سے وہاں تھوڑا بہت ازدحام ہوجاتا ہے،جس کے نتیجے میں مقامی پولیس کاروائی کرتی ہےاور اسٹینڈ پر گاڑیوں کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس شخص کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟اور اس کی کمائی حلال ہے یا حرام؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگراس جگہ میں قانوناًگاڑیاں پارک کرنے کی اجازت ہو توگاڑیوں کو ترتیب دینااور ان کی آمد و رفت کا نظم باہمی رضا مندی سے سنبھالنے پر متعین اجرت لینا بذات خود جائز ہے۔مذکورہ صورت میں چونکہ سوزوکی اسٹینڈ لوگوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے،اس کی وجہ سےاگرتھوڑابہت ازدحام ہوبھی جاتا ہےجس سے لوگوں کو دقت ہوتی ہےتو اس میں شرعا کوئی حرج نہیں،لہذا ایسی صوت میں مقامی پولیس کو بھی تعاون کرنا چاہیے اور نظم کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔ البتہ اگر اس میں کوئی قانونی پیچیدگی ہو تو اسے واضح کیا جائے۔یہ شخص چونکہ حکومت کے تعاون سے لوگوں کو سہولت فراہم کرتاہےجس کے بدلےان سے اس کا معاوضہ وصول کرتا ہےجس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں اس لیے اس کی کمائی حلال ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:(تمليكنفع) مقصودمنالعين (بعوض).......ركنهاالإيجابوالقبول.وشرطهاكونالأجرةوالمنفعةمعلومتين؛لأنجهالتهماتفضيإلىالمنازعة.وحكمهاوقوعالملكفيالبدلينساعةفساعة. (الدرالمختاروحاشيةابنعابدين:6/ 4) قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی: (الفاسد) منالعقود (ماكانمشروعابأصلهدونوصفه،والباطلماليسمشروعاأصلا) لابأصلهولابوصفه. (الدرالمختاروحاشيةابنعابدين:6/ 45)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب