دکان پرہم کمپوزنگ کاکام بھی کرتے ہیں اس میں کبھی ایسی پرنٹنگ آجاتی ہے کہ جس میں تصویر ہوتی ہے جیسے سی وی وغیرہ ،کوئی تصویر دکھائی دیتی ہے اورکوئی دکھائی نہیں دیتی اس کا کیاحکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کمپوزنگ کےدوران کسی تصویر کےسامنے آنے میں کوئی حرج نہیں ، کیونکہ آپ کا اصل مقصدکمپوزنک ہے جو ایک جائز عمل ہے،تصویر ایک تبعی اورضمنی چیزہے ،تاہم اگرمحتاط اندازے کے مطابق کچھ رقم بغیر نیت ثواب کےصدقہ کردے تویہ بہتر ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 156)
وقد يثبت تبعا ما لا يثبت قصدا كالشرب والطريق في البيع والوقف في المنقول يثبت تبعا للعقار، وإن كان لا يثبت قصدا.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 126):قد يثبت الشيء ضرورة، وإن كان لا يثبت قصدا.
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 100)
وقد ثبت تبعا ما لا يثبت قصد.
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (2/ 187)
وكم من شيء يثبت ضمنا وإن كان لا يثبت قصدا.
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (4/ 172)
وقد يثبت الشيء دلالة أو ضرورة، وإن كان لا يثبت قصدا.