021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پالنے والا والدلے پالک بیٹے کی کیسے تربیت کرے گا؟
60370جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ لے پالک بیٹے کی تربیت کے بارےمیں کچھ فرمائیں کہ کیسی کی جائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب والدین نے اتنی قربانی دی ہے کہ اپنا لخت جگر پالنے والے کے سپردکیاہے تو ان کو بھی بچے کاپورا پوراخیاررکھناچاہیے اوراسی طرح اس کی تربیت کرناچاہیے جیسے اپنے حقیقی اولاد کی جاتی ہے،لہذا اس کا اچھا نام رکھے، اس کو بری صحبت سے بچائے اس کی ضرورتوں کا پوراپوراخیال رکھے،اس کواچھی تعلیم دلائے اوراصلی والدین کے بارے میں اس کو مطلع کرے تاکہ وہ کسی اندھیرے میں نہ رہے اوروالدین کے حقوق ادا کرسکے۔
حوالہ جات
..........
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب