021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قربانی کے گوشت سے زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم
60417/56زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

محترم مفتی صاحب! کچھ دنوں بعد عید الاضحٰی آرہی ہے،اس سال میں نے زکوٰۃ بھی ابھی تک ادا نہیں کی،کیا میں قربانی کے گوشت کے ذریعے زکوٰۃ ادا کرسکتا ہوں؟یعنی میں جو قربانی کروں گا اسی کے گوشت کو زکوٰۃ کی مد میں کسی فقیر کو دے دوں،کیا اس طرح زکوٰۃادا کرسکتا ہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قربانی اور زکوٰۃ دو علیحدہ علیحدہ فرائض ہیں،ان میں سے کسی ایک کی ادائیگی سے دوسرا فریضہ ادا نہیں ہوتا،لہٰذا مسؤلہ صورت میں قربانی کے گوشت کو زکوٰۃ کی مد میں دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی،الگ سے زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہوگی۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 328) وإذا دفع اللحم إلى فقير بنية الزكاة لا يحسب عنها في ظاهر الرواية.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب