021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تولید کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے منی کی فروخت
60585 -3جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگرزیداپنی منی فروخت کرے اوراس منی کا استعمال اولاد کے حصول کے علاوہ دیگرمقاصد جیسے ادویہ انرجی ڈرنکس وغیرہ میں کیاجائے تب اس منی کی فروخت کا کیاحکم ہوگا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

منی کی فروخت اوراس کا استعمال اگر چہ تولید کے علاوہ دیگر مقاصد مثلاً دواء انرجی ڈرنکس وغیرہ کے لئےہوتب بھی جائزنہیں ہے، کیونکہ یہ مال بھی نہیں ہےاور نجس بھی ہے ۔
حوالہ جات
وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (5/ 124) ولأنه أخذ المال بمقابلة الماء وهو نجس مهين لا قيمة له فلا يجوز أخذ الأجرة عليه. تحفة الفقهاء (3/ 343) ولو سقطت سن إنسان وأراد أن يعيدها ويشدها بالذهب والفضة يكره عند أبي حنيفة كما لو وضع سن ميت آخر يكره تحفة الفقهاء (3/ 344) الأصل هو الكراهة لقوله عليه السلام إن الله تعالى لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم ولكن في البول ورد حديث خاص فبقي الباقي على الأصل.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب