سوال:پندرہ روزقبل میرے شوہرنے دارالسلام کے قاعدے جن میں مکمل قرآن آیات بھی درج ہوتی ہیں اٹھاکے پھینکے ہیں،ایساکرنے کی صورت میں وہ مسلمان ہونے کی کس درجہ بندی میں داخل ہوں گے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قرآنی آیات پرمشتل قاعدے کو قصدوارادہ کے ساتھ زمین پرپھینکنا قرآنی آیت کی سخت بے ادبی ہے،اگرکوئی شخص جانتے ہوئے کہ اس میں قرآنی آیت لکھی ہے جان بوجھ کرزمین پرپھینکتاہےتواس کے اس عمل سے ایمان ضائع ہونے کاخدشہ ہے،لہذامتعلقہ شخص کوچاہیے کہ اپنے عمل پرصدق دل سے توبہ کرے اوراپنے ایمان کی تجدیدکرے۔