آپ حضرات کی تحقیق کے مطابق وہ کون سے اسلامی بینک ہیں جوکہ اپناٹریژری الگ رکھتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق تمام کنونشنل بینک کی اسلامک ونڈو کاٹریژری الگ ہوتاہے،کیونکہ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ضابطے کے مطابق اسلامک ونڈوزکی ٹریژری کوالگ رکھناضروری ہے۔البتہ اتنافرق ہے کہ بعض بینک میں دونوں طرح کی ٹریژری کےمعاملات کودیکھنے والااورریکارڈ کرنے والاایک ہی ہوتاہے اوربعض بینک میں الگ الگ بندہ رکھاجاتاہے۔