جس علاقے کا طولِ بلد 70درجے اور33دقیقہ ہو اورعرض ِ بلد 33درجے 22دقیقہ ہو تو اس پر فکس نقشہ کااستعمال صحیح ہے یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جی ہاں ، ایک شہر اوراس کے مضافات کے لیے ایک ہی دائمی نقشہ کا استعمال صحیح ہے ،اوریکسانیت باقی رکھنےکے لیے ایساکرنا ناگزیربھی ہے تاکہ ایک ہی شہر میں مختلف نقشوں کے استعمال سے لوگوں میں تشویش نہ ہو ،اورفلکیات کے حساب سے بھی تقریباً25کلومیٹرکےبعد ایک منٹ کا فرق پڑتاہے ،جو کوئی بڑا فرق نہیں ہے،نیزایک دو شہروں کےعلاوہ عموماً پاکستان کے تمام شہروں25کلومیٹر نہیں ہوتے جس سے ایک منٹ کا فرق پڑے،لہذا ایک شہرمیں اوراس کے مضافات بلاتکلف ایک نقشہ استعمال کیاجاسکتاہے اوراس میں کوئی حرج نہیں ۔