03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شرطیہ تعویذدینے کاحکم
61833جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

زیدلوگوں کے لئےتعویذ بناتاہے اس بناء پرکہ اللہ تعالی آپ کوبیٹادے گا،اس بات کاپہلے سے سوفیصدیقین دلاتاہے کہ اس سال یعنی اس حمل سے آپ کےگھربیٹاپیداہوگا اوراس یقین کی بناءپراس تعویذکوتین سے چارہزارروپے میں فروخت کرتاہے،سوال یہ ہے کہ اس طرح لوگوں کے لئے تعویذ خریدناجائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تعویذدینااورلینااس عقیدہ کے ساتھ کہ یہ تعویذضرور اثرکرے گا درست نہیں،کیونکہ تعویذ اپنی ذات کے اعتبارسے کوئی اثرنہیں رکھتا،اس میں اثراللہ تعالی کے ارادے اورمشیت کے ساتھ پیداہوتاہے، اس لئے تعویذدیتے وقت مذکورہ الفاظ سے بچناضروری ہے۔
حوالہ جات
.......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب