021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اگر میں نے تمہارے ساتھ گفتگو یا ہمبستری کی تو تم مجھ پر میری ماں،بہن جیسی ہو
62179 طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے کہ میں تین ماہ تک تمہارے ساتھ نہ گفتگو کروں گا اور نہ تین ماہ تک ہمبستری کروں گا،اگر میں نے تمہارے ساتھ گفتگو کی یا ہمبستری کی تو مجھ پر ایسی ہو جیسی میری ماں اور بہن،یہ الفاظ بندے نے دو دفعہ استعمال کیے،اگر مذکورہ شخص نے تین ماہ کے اندر اندر اپنی بیوی کے ساتھ گفتگو کی یا ہمبستری کی تو اب اس صورت میں کون سی طلاق واقع ہوگی؟کیا بیوی مذکورہ شخص پر حرام ہوجائے گی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ان الفاظ کے حکم کا مدار شوہر کی نیت پر ہے،اگر اس نے اس سے ظہار کی نیت کی ہو تو شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں ظہار واقع ہوجائے گا،جس کا حکم یہ ہے کہ دو مہینے لگارتار روزے رکھے گا اور جب تک روزے پورے نہ ہوجائیں اس وقت تک عورت سے صحبت نہ کرے،اگر روزے مکمل ہونے سے پہلے صحبت کرلی تو نئے سرے سے دوبارہ روزے رکھنا پڑیں گے،چاہے دن کو صحبت کرے یا رات کو،جان بوجھ کر کرے یا بھولے سے ہوجائے،سب کا حکم ایک ہے۔ اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ فقیروں کو دو وقت کا کھانا کھلائے یا اس کی قیمت دے دے۔ اور اگر شوہر نے یہ الفاظ طلاق کی نیت سے کہے تھے تو شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں ان سے ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی اور اگر بیوی کی عزت اور تکریم کی نیت سے کہے تو یہ الفاظ لغو ہوں گے،نہ ظہار ہوگا اور نہ طلاق واقع ہوگی۔ نیز اگر یہ الفاظ کہتے وقت شوہر کی ان تینوں میں سے کسی چیز کی نیت نہیں تھی تب بھی یہ الفاظ لغو ہوں گے،نہ ظہار ہوگا اور نہ طلاق واقع ہوگی۔
حوالہ جات
"الدر المختار " (3/ 470): "(وإن نوى بأنت علي مثل أمي) ، أو كأمي، وكذا لو حذف علي خانية (برا، أو ظهارا، أو طلاقا صحت نيته) ووقع ما نواه لأنه كناية (وإلا) ينو شيئا، أو حذف الكاف (لغا) وتعين الأدنى أي البر، يعني الكرامة". "الفتاوى الهندية" (1/ 507): "ولو قال لها: أنت مثل أمي أو كأمي ينوي فإن نوى الطلاق وقع بائنا وإن نوى الكرامة أو الظهار فكما نوى هكذا في فتح القدير وإن لم تكن له نية فعلى قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - لا يلزمه شيء حملا للفظ على معنى الكرامة كذا في الجامع الصغير والصحيح قوله هكذا في غاية البيان".
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب