021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عیدین کی تکبیرات کا حکم
82283/63نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

عیدین کی تکبیرات چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر  مقتدی سے نماز عید کی پہلی رکعت کی  زائد تکبیرات چھوٹ جائیں اور امام ابھی قیام میںہو تو وہ اسی وقت تکبیرات پڑھے گا ،اگرچہ امام قراءت کر رہا ہو   اور اگر امام رکوع میں چلا گیا ہو تو اگر  مقتدی  کو اطمینان ہو کہ وہ تکبیرات کہہ کر اما م کے ساتھ رکوع میں شریک ہو جائے گا تو قیام میں تکبیرات کہہ لے ،ورنہ رکوع میں  ہی  تکبیرات کہے گا  اور ہاتھ نہیں اٹھائے گا۔البتہ اگر تکبیرات مکمل کرنے سے پہلے امام رکوع سے کھڑا ہو جائے تو مقتدی بھی تکبیرات مکمل کیے بغیر  کھڑا ہو جائے گا ۔اسی طرح اگر مقتدی دوسری رکعت میں   پہنچے اور امام دوسری رکعت کی تکبیرات کہہ  کر رکوع میں جا چکا ہو  تو اس کا حکم بھی پہلی رکعت والا ہو گا۔ اور اگر مقتدی سے ایک رکعت چھوٹ جائے تو چھوٹی ہوئی رکعت میں پہلے قراءت کرے گا اور تکبیرات بعد میں کہے گا۔البتہ اگر دونوں رکعات چھوٹ جائیں تو پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے اور دوسری میں قراءت کے بعد تکبیرات کہے گا۔

حوالہ جات
قال العلامة ابن عابدين رحمه الله تعالى:(ولو أدرك) المؤتم (الإمام في القيام) بعدما كبر (كبر) في الحال برأي نفسه؛ لأنه مسبوق.ولو سبق بركعة يقرأ ثم يكبر لئلا يتوالى التكبير. (فلو لم يكبر حتى ركع الإمام قبل أن يكبر) المؤتم (لا يكبر) في القيام، (و) لكن (يركع ويكبر في الركوع) على الصحيح ؛لأن للركوع حكم القيام، فالإتيان بالواجب أولى من المسنون.(رد المحتار:٢/١٧٤)
قال العلامة الكاساني رحمه الله تعالى:ولو شرع الإمام في صلاة العيد فجاء رجل واقتدى به، فإن كان قبل التكبيرات الزوائد يتابع الإمام على مذهبه، ويترك رأيه؛ لما قلنا، وإن أدركه بعد ما كبر الإمام الزوائد وشرع في القراءة، فإنه يكبر تكبيرة الافتتاح ويأتي بالزوائد برأي نفسه، لا برأي الإمام؛ لأنه مسبوق وإن أدرك الإمام في الركوع فإن لم يخف فوت الركوع مع الإمام يكبر للافتتاح قائما ويأتي بالزوائد، ثم يتابع الإمام في الركوع.... وإن خاف إن كبر يرفع الإمام رأسه من الركوع كبر للافتتاح وكبر للركوع وركع. فإن رفع الإمام رأسه من الركوع قبل أن يتمها رفع رأسه؛ لأن متابعة الإمام واجبة وسقط عنه ما بقي من التكبيرات؛ لأنه فات محلها.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:١/٢٧٨)
قال جمع من المؤلفين: ولو انتهى رجل إلى الإمام في الركوع في العيدين، فإنه يكبر للافتتاح قائما، فإن أمكنه أن يأتي بالتكبيرات ويدرك الركوع فعل ويكبر على رأي نفسه .وإن لم يمكنه ركع واشتغل بالتكبيرات عند أبي حنيفة ومحمد  رحمهما الله تعالى  هكذا في السراج الوهاج.......ولو رفع الإمام رأسه بعدما أدى بعض التكبيرات ،فإنه يرفع رأسه ويتابع الإمام وتسقط عنه التكبيرات الباقية، كذا في السراج الوهاج.(الفتاوى الهندية:١/١٥١)

احسن ظفر قریشی

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

    09جماد ی الآخرۃ 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسن ظفر قریشی بن ظفر محمود قریشی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے