021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیٹ کی سروس فراہم کرنےپرقیمت لینا
62354خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میراکزن دبئی میں رہتاہے اورہ وہ نیٹ کاکام کرتاہے،اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ کسی کمپنی سے کئی GB نیٹ خریدتاہے اوروہ جہاں رہائش پذیرہے اس بلڈنگ میں کئی سارے مسافروں کے کواٹر ہیں ،پھرنیٹ کی خریدی ہوئی GB کی مخصوص مقدار کوکواٹر کے لوگوں میں تقسیم کردیتاہے اوران سے ماہانہ کرایہ لیتاہے،کیااس کےلئے یہ کام کرناجائزہے یانہیں ؟کیونکہ لوگ اس کے نیتجہ میں وٹس اپ اورفیس بک اوردیگرجائزوناجائز ویڈیواستعمال کرتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

انٹرنیٹ جس طرح غلط اورناجائز کاموں کے لئے استعمال ہوتاہے،اسی طرح مفید اورجائزکاموں کے لئے بھی استعمال ہوتاہے،اس لئے اس کے کنکشن کی خریدوفروخت جائزہےاورفروخت کےنتیجہ میں جوقیمت وصول ہواس کالینابھی جائزہے ،لیکن اگرکسی کے بارےمیں پتہ ہوکہ وہ اس کوناجائزطورپراستعمال کرےگا تواس کونیٹ کاکنکشن دیناجائزنہیں اوراس پرپیسے لینابھی جائزنہیں۔
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب