شلوار کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟ اور کیا شلوار میں جیب لگانے کی اجازت ہے؟
o
شلوار کی لمبائی سے متعلق شریعت نے کسی خاص مقدار کی پابندی نہیں لگائی، البتہ شریعت نے یہ اصول بیان کیا ہے کہ مرد
شلوار، پاجامہ اور تہبند وغیرہ اتنا نیچا نہ پہنیں کہ ٹخنوں کا کچھ حصہ اس میں چھپ جائے۔ اس اصول کا خیال رکھتے ہوئے ہر شخص اپنی قد وقامت اور جسامت کے اعتبار سے جتنی لمبی شلوار بنانا چاہے، بناسکتا ہے۔ نیز شلوار میں جیب لگانا بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
صحيح البخاري- طوق النجاة (7/ 141):
عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما أسفل من الكعبين من الإزار ففي النار.