جو فون "ویڈیو فون" کہلایا جاتا ہے، کیا اسے بیچنا جائز ہے، جبکہ اس میں ویڈیو کے علاوہ کال، مسیجنگ اور براؤسنگ سب کچھ ہوتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسا فون بیچنا جائز ہے، اس کے بعد اگر کوئی بھی اس کو ناجائز کاموں میں استعمال کرے گا تو اس کا گناہ اس پر ہوگا۔
حوالہ جات
ذکر فی الفتاوی الھندیۃ: بيع العصير ممن يتخذ خمرا لا يكره عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى، وعندهما يكره، ويجوز البيع. وبيع العنب ممن يتخذ الخمر على هذا الخلاف، كذا في الخلاصة. (الفتاوى الهندية، كتاب البيوع: 3/210؛ رشيدية)