1) کیا مردوں کے لیے سونے کی زنجیریں لٹکانا جائز ہے؟
2) اگر کپڑے کی تصویر کو سلائی کے ذریعہ چھپا دیا جائے تو اس کپڑے میں نماز کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
1) مردوں کے لیےسونے کی زنجیریں لٹکانا حرام اور ناجائز ہے ۔
2) اگر تصویر بالکل ختم کردی جائے کہ دیکھنے والے کو تصویر کا احساس ہی نہ ہو، تو ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔
حوالہ جات
عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: صلی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في خمیصۃ لہا أعلام، فقال: شغلتني أعلام ھذہ، اذھبوا بہا إلی أبي جہم وائتوني بأَنبِجانیتہٖ۔ (سنن ابن ماجۃ: رقم الحدیث 3550)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:")ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة) مطلقا (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة." (الدر المختار مع رد المحتار: 6/358، دار الفکر)