بھائی، اپنی بہن اور بہنوئی کو (جو اس وقت دینی تعلیم میں مصروف ہیں) زکوۃ کی رقم دے سکتے ہیں یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جی ہاں! بھائی اپنی مستحقِ زکوۃ بہن اور بہنوئی کو زکوۃ کی رقم دے سکتے ہیں۔ بلکہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں ان کو دینا افضل ہے۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (2/ 346):
وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى لأنه
صلة وصدقة. وفي الظهيرية ويبدأ في الصدقات بالأقارب ثم الموالي ثم الجيران…. الخ