اکثردیکھاگیاہےکہ عورتیں بچوں کوپیشاب پاخانہ کےلیےقبلہ کی طرف بٹھادیتی ہیں اورہم نے پڑھاہےکہ بیت الخلامیں قبلہ کی طرف منہ یاپیٹھ کرناجائزنہیں،توپھرکیاعورتوں کابچوں کواس طرح بیٹھاناصحیح ہوگا؟
o
ایساکرنا درست نہیں۔قبلےسےہٹ کربیٹھاناچاہیے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ:(وكذا يكره) :هذه تعم التحريمية والتنزيهية (للمرأة إمساك صغير لبول أو غائط نحو القبلة).
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ:قوله: (إمساك صغير) :هذه الكراهة تحريمية؛ لأنه قد وجد الفعل من المرأة، ط. (رد المحتارعلی الدر المختار:1/ 342)